08 ستمبر ، 2022
قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کے 840 افسران کی ڈگریاں جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اس بات کا انکشاف ڈی جی ایف آئی اے نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔
ڈی جی ایف آئی اے نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر بھرتیوں پر 15 کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، مزید انکوائریز جاری ہیں، جعلی ڈگری کے کُل 840 کیسز ہیں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے جعلی ڈگری پر بھرتیوں میں مدد کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کر دی۔
کمیٹی نے ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس پر مزدوروں اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سہولتی ڈیسک قائم کرنےکی ہدایت بھی کی ۔