پاکستان
Time 09 ستمبر ، 2022

اہل کراچی ڈکیتوں سے اپنی حفاظت خود کریں، ہم آپکا ساتھ دینگے: خالد مقبول صدیقی

کراچی کو ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے : رہنما ایم کیو ایم پاکستان/فوٹوفائل
 کراچی کو ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے : رہنما ایم کیو ایم پاکستان/فوٹوفائل

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان  کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں  آئے روز جرائم کی واردات  پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا شہر قائد میں غیر قانونی حلقہ بندیاں کر کے قبل از انتخابات میں دھاندلی ہو چکی ہے،کراچی کے مستقل باشندوں کی یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں90 ، 90  ہزار اور  غیر مقامی لوگوں والی کونسلز کی حلقہ بندیاں 20، 20  اور 25، 25  ہزار پر ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما کے مطابق اس شہر کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کے خلاف کراچی کے لوگ کھڑے ہوں گے۔

شہر قائد میں بڑھتی جرائم کی واردات سے متعلق خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی کو ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ، اہل کراچی ان ڈکیتوں سے اپنی حفاظت خود کریں، ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ لگتا ہے یہاں کراچی مں سب کو لائسنس ٹو لوٹ اور لائسنس ٹو کِل دیا ہوا ہے۔

مزید خبریں :