کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کی سرِعام واردات، دلیر شہری نے ویڈیو بنالی

کراچی کے مصروف ترین پوش کاروباری علاقے کلفٹن میں تین تلوار سگنل پر موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نے کار میں سوار شہری کو سرعام لوٹ لیا اور پلک جھپکتے ہی فرار ہوگئے۔

تاہم عقب میں موجود موٹر سائیکل سوار دلیر شہری کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی ساؤتھ کے مصروف ترین پوش علاقے کلفٹن میں تین تلوار سگنل پر فائنل کھلنے کی منتظر کار میں سوار شہری سے موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان اسلحہ کے زور پر سرعام لوٹ مار کر رہے ہیں۔

تین ملزمان میں سے نیلی شلوار قمیض پر اپر پہنے ایک مسلح ملزم نے  بائیک سے نیچے اتر کر واردات کی۔

ملزم نے کار کے گیٹ کے ساتھ چپک کر شہری کو یرغمال بنایا اور چند سیکنڈ میں شہری سے لوٹ مار کر کے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو گیا۔

کراچی کے ریڈ زون میں اس  واردات پر شہری انتہائی غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :