09 ستمبر ، 2022
کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 12 پیسے سستی کر دی گئی۔
نیپرا کی جانب س جاری اعلامیے میں کے الیکٹرک انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی کے صارفین کو بجلی کی قیمت کم ہونے کا ریلیف ستمبر کے بلوں میں دیا جائے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔
نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی سستی ہونے سے کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 7 ارب 40 کروڑ روپے تک کا ریلیف ملے گا۔