09 ستمبر ، 2022
نیپال میں جاری ساف ویمن کپ فٹبال میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ کل بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی۔
بنگلا دیش کیخلاف مقابلے سے قبل پاکستان ویمن ٹیم نے بھرپور تیاریاں کی، قومی ویمن فٹبالرز نے گراؤنڈ میں گیم اسکلز نکھارنے کیلئے بھرپور مشقیں، ساتھ ساتھ جم میں فٹنس پر بھی کام کیا ۔
یاد رہے کہ پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت نے 0-3 سے شکست دی تھی جبکہ بنگلا دیش نے اپنے پہلے میچ میں مالدیپ کو 0-3 سے ہرایا تھا ۔
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم بنگلا دیش کیخلاف بہتر نتائج کیلئے پر امید ہے، قومی ٹیم کی نائب کپتان ملیکہ نور کا کہنا ہے کہ جس طرح بھارت کے خلاف کھیلا اس سے ٹیم کو اعتماد ملا ہے، ٹیم بنگلا دیش کیخلاف میچ کیلئے تیار ہے۔
دوسری جانب کٹھمنڈو میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں نیپال میں مقیم پاکستان کے سفیر نے قومی ویمن پلیئرز کی حوصلہ افزائی کی ۔