Time 10 ستمبر ، 2022
پاکستان

آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مزید 380 روپے مہنگا ہو گیا ہے — فوٹو: فائل
ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مزید 380 روپے مہنگا ہو گیا ہے — فوٹو: فائل

 آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کوئٹہ کے شہری سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، آٹے کی فی کلو قیمت کم از کم 115 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی کم از کم قیمت 2300 روپے اور کراچی میں 2200 روپے تک ہے۔

ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مزید 380 روپے مہنگا ہو گیا ہے کوئٹہ کے شہری اسلام آباد، پشاور، لاہور، راولپنڈی کے مقابلے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1320 روپے تک مہنگا خریدنے پر مجبور ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی کے شہری 110 روپے فی کلو تک آٹا خرید رہے ہیں جہاں 20 کلو تھیلے کی قیمت 2200 روپے تک ہے جبکہ حیدر آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2100 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

خضدار 1950، لاڑکانہ 1900 اور سکھر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1880 روپے تک ہو گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق بنوں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1860 روپے، اسلام آباد اور پنجاب کے بڑے شہروں میں قیمت 980 روپے تک ہے۔

مزید خبریں :