اسکوئیڈ گیم کے اسٹار ایمی ایوارڈ جیتنے والے پہلے ایشیائی اداکار بن گئے

لی جنگ جے اور ہوانگ ڈونگ ہیوک / رائٹرز فوٹو
لی جنگ جے اور ہوانگ ڈونگ ہیوک / رائٹرز فوٹو

نیٹ فلکس کی سیریز اسکوئیڈ گیم میں کام کرنے والے لی جنگ جے بہترین ڈرامہ اداکار کا ایمی ایوارڈ جیتنے والے پہلے ایشیائی اسٹار بن گئے ہیں۔

جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے اداکار کو اسکوئیڈ گیم میں Seong Gi-hun کا کردار ادا کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔

اسکوئیڈ گیم کے ڈائریکٹر اور رائٹر ہوانگ ڈونگ ہیوک نے بہترین ڈرامہ سیریز ڈائریکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کیا اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ایشیائی ڈائریکٹر بھی ہیں۔

2021 میں ریلیز ہونے والی یہ سیریز اسٹریمنگ سروس کی سب سے زیادہ دیکھے جانے والی سیریز ہے۔

یہ پہلی بار ہے جب ایمی ایوارڈز کے لیے انگلش سے ہٹ کر کسی اور زبان کی سیریز کو آؤٹ اسٹینڈنگ ڈرامہ سیریز کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

ایوارڈ لینے کے بعد ڈائریکٹر ہوانگ ڈونگ نے توقع ظاہر کی کہ یہ ان کا آخری ایمی ایوارڈ نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ اسکوئیڈ گیم کے دوسرے سیزن کا اعلان ہوچکا ہے جو 2023 یا 2024 میں ریلیز کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :