پاکستان
Time 14 ستمبر ، 2022

آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ، کیا عمران خان انٹرویو دے کر پھنس گئے؟

تجزیہ کاروں کو لگتا ہے کہ عمران خان انڈے کے بغیر آملیٹ کھانا چاہتے ہیں۔ فوٹو فائل
تجزیہ کاروں کو لگتا ہے کہ عمران خان انڈے کے بغیر آملیٹ کھانا چاہتے ہیں۔ فوٹو فائل

عمران خان نئے آرمی چیف کی تعیناتی اگلے الیکشن تک ٹالنا بھی چاہتے ہیں اور موجودہ آرمی چیف کو اس وقت تک ایکسٹینشن دینے کی بات زبان سے کہنا بھی نہیں چاہتے۔

انٹرویو کرنے والے نے واضح سوال کیا تو جواب گول کر کے عمران خان نے تعیناتی موخر کرنے کا کہہ دیا لیکن پھر بعد میں بیان دیا کہ انہوں نے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کی بات نہیں کی، صرف نئے آرمی چیف کی تعیناتی اگلے الیکشن تک موخر کرنے کا کہا۔

تجزیہ کاروں کو لگتا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان انڈے کے بغیر آملیٹ کھانا چاہتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن اگلے سال سے پہلے ممکن نہیں جبکہ آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ رواں سال ہی ہے، الیکشن تک آرمی چیف جنرل باجوہ کو برقرار رکھنا ایکسٹیشن نہیں تو اور کیا ہوگی؟

عمران خان نے بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو میں حکومت کے خلاف احتجاج کی کال رواں ماہ ستمبر میں ہی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جب بھی پاکستان آئے وہ ان کا تاریخی استقبال کریں گے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مائنس ون فارمولا اس لیے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ انہیں معلوم ہے عمران خان کے ہوتے میچ نہیں جیت سکتے۔

مزید خبریں :