Time 15 ستمبر ، 2022
پاکستان

پیراسیٹامول کا خام مال بنانے والی کمپنیوں نے قیمت کم کرنے کی یقین دہانی کرادی

کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ مقامی کمپنیوں کو پیراسیٹا مول کاخام مال درآمدی مٹیریل سے کم قیمت پرفراہم کریں گے— فوٹو: فائل
کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ مقامی کمپنیوں کو پیراسیٹا مول کاخام مال درآمدی مٹیریل سے کم قیمت پرفراہم کریں گے— فوٹو: فائل

وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل اور پیراسیٹامول کاخام مال بنانےوالی کمپنیوں کا اجلاس ہوا جس میں پیراسیٹامول کاخام مال بنانےوالی کمپنیوں نےخام مال کی قیمت کم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ مقامی کمپنیوں کو پیراسیٹا مول کاخام مال درآمدی مٹیریل سے کم قیمت پرفراہم کریں گے۔

دوسری جانب مقامی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 3ارب روپےکا پیراسیٹامول کا خام مال موجود ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیرصحت نے بھی درآمد کیے جانے والے خام مال پر مراعات ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ پیرا سیٹا مول کے درآمدی خام مال پر ٹیرف  دوبارہ نافذ کیا جائے گا۔

کمپنیوں نے یقین دہانی کرائی کہ مقامی مارکیٹ میں جلد ہی پیراسیٹا مول وافر مقدار میں دستیاب ہوگی۔

مزید خبریں :