26 نومبر ، 2012
لاہور…ملتان روڈپرمانگامنڈی کے قریب مسافرویگن میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور متعدد مسافر جھلس گئے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق مسافر ویگن میں آگ گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی۔لاشیں جل کر کوئلہ ہوگئیں۔جھلسنے والوں اور ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ویگن کا ڈرائیور جھلسنے سے بچ گیا۔