17 ستمبر ، 2022
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون سےکار چھیننے والا ملزم پشاور میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس کے مطابق اینٹی کار لفٹنگ اسٹاف لاہور نے پشاور پولیس کے ساتھ مل کرخزانہ گیٹ پشاور میں ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔
ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ،جوابی فائرنگ میں وہ ہلاک ہوگیا، ملزم عبداللہ کا تعلق راولپنڈی کے مشہور کار چور گروہ بلال ثابت سے تھا۔
ملزم کا ایک ساتھی فیروز پہلے ہی لاہورپولیس کی حراست میں ہے، بتایا گیا ہےکہ ملزم عبداللہ اعلیٰ بیورو کریٹس سمیت موٹر وے پولیس کے ایڈیشنل آئی جی پر فائرنگ میں بھی ملوث رہا۔
ملزم نے ایک ماہ قبل ساتھیوں سے مل کر ڈی ایچ اے لاہور میں ایک خاتون کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا تھا ، بعدمیں وہ خاتون کو چھوڑ کرگاڑی چھین کر لےگئےتھے۔