Time 20 ستمبر ، 2022
پاکستان

کے پی اسمبلی میں وزرا کی تنخواہوں،الاؤنسز اور مراعات کا ترمیمی بل آج پیش کیا جائے گا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزرا کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات کا ترمیمی بل آج ایوان میں پیش کیا جائےگا۔

 ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد صوبائی وزرا اور بیوروکریٹس سرکاری خرچ پر ہوائی سفر کر سکیں گے۔ مجوزہ بل کے مطابق سرکاری خرچ پر وزرا اور سرکاری افسران کو ہیلی کاپٹر کے ساتھ ہوائی جہاز کے استعمال کی بھی اجازت ملے گی۔

 خیبرپختونخوا منسٹرز سیلری پیکج الاؤنس اینڈ پری ویلیجز ایکٹ 1975 میں ترمیم کی جائے گی۔ قانونی مسودہ میں شامل نئی ترمیمی شق 7 بی (1) کے مطابق وزیراعلیٰ سرکاری اخراجات پر سرکاری دوروں کیلئے ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہاز کا استعمال کرسکیں گے۔ 

مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سرکاری اخراجات پر اوپن مارکیٹ، پاکستان ائیرفورس یا وفاقی حکومت سےسرکاری مقاصد کیلئےہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔ 

مجوزہ بل کے مطابق وزیر اعلیٰ کسی بھی وزیر یا بیوروکریٹ کو سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہاز میں سفر کرنے کی اجازت دے سکیں گے۔ قانون میں ترمیم سے قبل سرکاری ہیلی کاپٹر میں صرف وزیراعلیٰ کو دوروں کا اختیار حاصل تھا۔

مزید خبریں :