پاکستان
19 فروری ، 2012

اسلام آباد:لاپتا افرادکی بازیابی کیلئے احتجاجی کیمپ 5ویں روز بھی جاری

اسلام آباد:لاپتا افرادکی بازیابی کیلئے احتجاجی کیمپ 5ویں روز بھی جاری

اسلام آباد…لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اسلام آباد میں احتجاجی کیمپ پانچویں روز بھی جاری ہے لاپتہ افراد کے لواحقین گذشتہ رات بھی شدید سردی میں کھلے آسمان تلے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی کیمپ میں موجود رہے۔ مسلم لیگ ق ہم خیال کے راہ نما سلیم سیف اللہ بھی لاپتہ افراد کے کیمپ میں آئے اور وہاں موجود ان کے لواحقین سے اظہار یک جہتی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں 20 ترمیم لائی جاسکتی ہے تو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے 21 ویں ترمیم بھی لائی جاسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب باتوں کی بجائے عمل کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :