ماہر آثار قدیمہ نے 18 لاکھ سال پرانا انسانی دانت ڈھونڈ نکالا

فوٹو: دی گارجین
فوٹو: دی گارجین

یورپی ملک جارجیا میں ماہر آثار قدیمہ نے 18 لاکھ سال پرانا انسانی دانت ڈھونڈ نکالا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جارجیا میں ماہرین آثار قدیمہ کو 18 لاکھ سال پرانا ایک دانت ملا ہے جو انسان کی ابتدائی نوع سے تعلق رکھتا ہے ۔

یہ دانت اوروزمانی گاؤں کے قریب دریافت ہوا  جو جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی سے تقریباً 60 میل جنوب مغرب میں واقع ہے اور دمانسی علاقے سے قریب ہےجہاں سے اس سے قبل 1990 کی دہائی کے آخر اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں 18لاکھ سال پرانی انسانی کھوپڑیاں بھی ملی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  تازہ ترین دریافت اس بات کا مزید ثبوت فراہم کرتی ہے کہ یہ پہاڑی علاقہ شاید ان اولین جگہوں میں سے ایک تھا جہاں ابتدائی انسان افریقا سے ہجرت کے بعد آباد ہوئے تھے۔

ماہر آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والا یہ دانت زیزوا اور مزیا کے ایک کزن کا ہے، یہ نام ان لوگوں کو دیے گئے جن کی تقریباً 18لاکھ سال  پرانی کھوپڑیاں ملی تھیں۔

مزید خبریں :