پاکستان
Time 23 ستمبر ، 2022

سارہ قتل کیس: پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ کا تعین نہ ہو سکا، فارنزک ٹیسٹ کا فیصلہ

مقتولہ کے جگر، دل، پھیپھڑے، تلی اور معدے سے نمونے لے لیے گئے ہیں: اسپتال ذرائع— فوٹو: سوشل میڈیا
مقتولہ کے جگر، دل، پھیپھڑے، تلی اور معدے سے نمونے لے لیے گئے ہیں: اسپتال ذرائع— فوٹو: سوشل میڈیا

سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کے ہاتھوں قتل ہونے والی اس کی اہلیہ سارہ کے پوسٹ مارٹم میں ان کی موت کی وجہ کا تعین نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق سارہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتولہ کے سر، ماتھے اوربازوؤں پرزخم کےنشانات ہیں، خاتون ڈاکٹر نے سارہ کی لاش کا مکمل معائنہ کیا، مختلف ایکسرے بھی کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم میں ان کی موت کی وجہ کا تعین نہ ہو سکا جس کے بعد  ڈاکٹرز نے سارہ کے موت کے تعین کیلئے فارنزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ کے جگر، دل، پھیپھڑے، تلی اور معدے سے نمونے لے لیے گئے ہیں اور فارنزک کیلئے نمونے پنجاب سائنس اتھارٹی لاہور بھجوائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کیا اور ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

مزید خبریں :