19 فروری ، 2012
کراچی…ایڈایبل آئل ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن نے کل سے تمام گھی ملوں کے لئے ترسیل شروع کرنے کا اعلان کر دیاہے۔چیئرمین ایڈایبل آئل ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن بختاور وزیر کا کہنا ہے کہ ایڈایبل آئل ٹرانسپورٹر کل سے تمام گھی ملوں کے لئے ترسیل شروع کردے گی۔بختاور وزیر کا کہنا ہے کہ این ایل سی قومی ادارہ ہے اگر اپنی ملکیت کے ٹینکرزلائے تو ہماری جانب سے کوئی اعتراض نہیں کیا جائے گا، ان کا کہنا ہے کہ اگر این ایل سی نجی ٹینکرز سے کام لے گی تو احتجاج کیا جائے گا تاہم ترسیل بھی جاری رکھیں گے، بختاور وزیر کا کہنا ہے کہ ملک کے مفاد میں این ایل سی اور دیگر اعلی حکام سے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔