فرانس: دوران لینڈنگ بے قابو جہاز سمندر برد ہونے سے بال بال بچ گیا

بوئنگ طیارے کا اگلا حصہ اس انداز سے سمندر کے کنارے پر اٹک گیا جیسے کوئی بحری جہاز سمندر میں لنگر انداز ہو۔ فوٹو سوشل میڈیا
بوئنگ طیارے کا اگلا حصہ اس انداز سے سمندر کے کنارے پر اٹک گیا جیسے کوئی بحری جہاز سمندر میں لنگر انداز ہو۔ فوٹو سوشل میڈیا

فرانس میں پیرس سے اڑان بھرنے والا ایک کارگو طیارہ مونٹ پیلیئر ائیرپوررٹ پر لینڈنگ کے دوران بے قابو ہو کر سمندر کے کنارے پہنچ گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ویسٹ اٹلانٹک ائیر لائن کا کارگو طیارہ پرواز ایس ڈبلیو این 5745 کے طور پر پیرس کے چارلس ڈیگال ائیرپورٹ سے پیرس میں ہی ساحلی شہر مونٹ پیلیئر پہنچا تاہم لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے 12 ایل پر بے قابو ہوا اور اوور شوٹ ایریا کو عبور کرتے ہوئے ائیرپورٹ سے باہر نکل کر سمندر کے کنارے ٹھہر گیا۔

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فوٹو سوشل میڈیا
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فوٹو سوشل میڈیا

خوش قسمتی سے ہوائی جہاز سمندر برد ہونے سے بچ گیا اور بوئنگ 737 طیارہ کا اگلا حصہ اس انداز سے کنارے پر اٹک گیا جیسے کوئی بحری جہاز سمندر میں لنگر انداز ہو۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس کے ساحلی شہر ماؤنٹ پیلیئر کا ائیرپورٹ عین سمندر کے کنارے واقع ہے۔

مزید خبریں :