27 نومبر ، 2012
کراچی…مقدمات کی تکمیل تک گواہوں کے گھروں پرسیکیورٹی کے سخت اقدامات کیئے جائینگے،ترجمان پولیس کے مطابق اس بات کا فیصلہ آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں کیا گیا ۔تر جمان کے مطابق اجلاس میں گواہوں کے تحفظ کے نظام کو شعبہ تفتیش سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا،انتہائی اہم نوعیت کے مقدمات میں گواہوں کو تحفظ دیا جائیگا۔