Time 28 ستمبر ، 2022
کھیل

پاکستان خوش قسمت ہے کہ اسٹوکس، بٹلر اور بیئراسٹو ٹیم میں نہیں: برطانوی ہائی کمشنر

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ پاکستان خوش قسمت ہے کہ انگلش کرکٹر  بین اسٹوکس، جوز  بٹلر اور جونی بیئراسٹو  اس وقت ٹیم میں نہیں کھیل رہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان زبردست سیریز ہو رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تہلکہ خیز میچ کھیلے جا رہے ہیں۔

کرسچن ٹرنر نے  پاکستانی شائقین کرکٹ کو کہا کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ انگلشن ٹیم میں بین اسٹوکس، جوز بٹلر اور جونی بیئراسٹو   نہیں کھیل رہے۔

واضح رہے کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے چار میچ کھیلے گئے ہیں اور سیریز کے آخری کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے، دونوں ٹیمیں اب تک 2،2 میچ جیت چکیں ہیں۔

مزید خبریں :