کھیل
Time 28 ستمبر ، 2022

انگلینڈ کیخلاف پانچواں ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کیجانب سے نیا کھلاڑی ڈیبیو کریگا

پاکستان آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کا پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا/اسکرین گریب
پاکستان آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کا پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا/اسکرین گریب

انگلینڈ کے خلاف آج  پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں  قومی ٹیم کے آل راؤنڈر  عامر جمال  انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے۔

عامر جمال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 98 ویں کھلاڑی ہوں گے۔

اس حوالے سے جیو نیوز  سے گفتگو کرتے ہوئے عامر جمال کا کہنا تھا کہ خوشی ہے آج پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوں کیونکہ ملک کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز  ہے۔

وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے عامر جمال کا کہنا تھا کہ ان جذبات کا الفاظ میں اظہار کرنا ممکن نہیں ہے، قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

پاکستان آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کا پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا، میچ کے لیے فاسٹ بولر  نسیم شاہ دستیاب نہیں ہیں، وہ وائرل انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ رات اسپتال داخل ہوئے تھے۔

مزید خبریں :