28 ستمبر ، 2022
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں چینی دندان ساز کے کلینک پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساؤتھ ڈسٹرکٹ فرخ رضا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ کا ملازم رونالڈ رائمنڈ چاؤ ہلاک ہوا۔
ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ سے چینی ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ زخمی ہوئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مریض بن کر کلینک میں آیا اور اپنی باری آنے پر ڈاکٹر پر فائرنگ کردی۔