Time 28 ستمبر ، 2022
پاکستان

لاہور: ڈکیتی و چوری کی 3 وارداتوں میں شہری کروڑوں روپےکے زیورات اور نقدی سے محروم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور میں 2 روز کے اندر ڈکیتی و چوری کی 3 وارداتیں ہوئی ہیں جن میں شہری کروڑوں روپےکی نقدی ، زیورات و قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔

نواب ٹاؤن کے رہائشی مشتاق نے پولیس کو بتایا کہ 2  ڈاکو اس کے گھر میں گھس گئے اور اہل خانہ سے 104 تولے سونا،27 لاکھ روپےکی نقدی، 10 لاکھ مالیت کی چاندی اور ہیروں کے سیٹ چھین کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب شاہدرہ ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ نے مبینہ طور  پر ساتھیوں سے مل کر شادی والےگھر کا صفایا کر دیا۔

 متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ لوٹےگئے مال میں 125 تولے سونا، 30 ہزار  یورو اور 11 لاکھ روپے شامل ہیں، پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

 گزشتہ روز بھی ڈیفنس کے ایک گھر میں پونے 3 کروڑ روپےکی واردات ہوئی تھی جس کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :