کھیل
Time 29 ستمبر ، 2022

'آپ سے ملاقات زندگی بھر نہیں بھلا سکوں گا'، کوہلی کا فیڈررکو ویڈیو بناکر خراجِ تحسین

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی کرکٹر  ویرات کوہلی نے حال ہی میں ریٹائڑ  ہونے والے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کو  خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے راجر فیڈرر کے لیے خصوصی ویڈیو  بنائی۔

ویرات کوہلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 'ہیلو راجر ، میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ یہ ویڈیو بھیج رہا ہوں، مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ آپ کے شاندار کیرئیر نے ہمیں کئی شاندار لمحات اور یادیں دیں'۔

بھارتی کرکٹر نے کہا 'مجھے آپ سے آسٹریلین اوپن کے دوران 2018 میں ملنے کا موقع ملا اور  زندگی بھر آپ سے ملاقات کے لمحات نہیں بھلا سکوں گا، دنیا بھر میں آپ کے کھیل کی پزیرائی کی گئی اور  صرف ٹینس ہی نہیں، دنیا نے آپ کو  سپورٹ کیا'۔

ویرات کوہلی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'میں نے یہ چیز کسی اور  انفرادی ایتھلیٹ میں نہیں دیکھی، یہ سب پیدا نہیں کیا جا سکتا، آپ میں ایک خاص قسم کی صلاحیت ہے ، آپ کو کورٹ میں کھیلتے ہوئے دیکھنے کا کوئی جوڑ نہیں، میرے لیے آپ آل ٹائم گریٹ رہیں گے'۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'مجھے امید ہے کہ آپ اب اگلی زندگی سے بھی لطف اندوز  ہوں گے، آپ کے لیے اور  آپ کے فیملی کے لیے نیک خواہشات ، اپنا خیال رکھیں'۔

مزید خبریں :