کھیل
Time 29 ستمبر ، 2022

کورونا میں مبتلا نسیم شاہ اسپتال سے ڈسچارج ، ٹیم ہوٹل پہنچ گئے

پی سی بی نے گزشتہ روز نسیم شاہ کو نمونیا کی تشخیص کا بتایا تھااہور نسیم شاہ کورونا وائرس کی بھی تشخیص ہو گئی ہے/فوٹوفائل
 پی سی بی نے گزشتہ روز نسیم شاہ کو نمونیا کی تشخیص کا بتایا تھااہور نسیم شاہ کورونا وائرس کی بھی تشخیص ہو گئی ہے/فوٹوفائل

لاہور : قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ  میں نمونیا کے بعد کورونا وائرس کی بھی تشخیص ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اسپتال میں زیر علاج رہنے کے باعث نسیم شاہ  کی طبعیت اب قدرے بہتر ہے ۔

 پی سی بی کے مطابق  نسیم شاہ  اسپتال سے ڈسچارج ہوکر واپس ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں فاسٹ بولر  ہوٹل میں تمام کووڈ  19 پرٹوکولز پر عمل کریں گے۔

 نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باقی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ نسیم شاہ کو دو روز قبل بخار کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا اور گزشتہ روز پی سی بی نے نسیم شاہ کے نمونیا میں مبتلا ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی آئندہ میچز میں شرکت اور اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانگی کا فیصلہ ان کی رپورٹس دیکھنے کے بعد  میڈیکل ٹیم کرے گی۔

مزید خبریں :