وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایف بی آر کا دورہ، ٹیکس وصولی مزید بڑھانےکی ہدایت

فوٹو: @FinMinistryPak
فوٹو: @FinMinistryPak

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا دورہ کیا، رواں مالی سال ٹیکس وصولی پر بریفنگ لی اور  ٹیکس وصولی مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔

وزارت خزانہ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ میں بتایا کہ ایف بی آر نے جولائی اور اگست کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا ٹیکس ہدف بھی حاصل کرلیں گے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث درآمدات اور معاشی سرگرمیوں میں کمی کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل کیا، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس نہ ہونےکے باوجود ٹیکس ہدف حاصل کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو معاشی صورت حال میں تبدیلی کے ساتھ ایڈجسٹ ہونےکی ہدایت کرتے ہوئے ٹیکس وصولی مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 15 فیصد تک لے جایا جاسکتا ہے۔ 

مزید خبریں :