Time 01 جون ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کو سپر اے آئی اسسٹنٹ میں تبدیل کرنیکی منصوبہ بندی

اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کو سپر اے آئی اسسٹنٹ میں تبدیل کرنیکی منصوبہ بندی
کمپنی کی ایک اندرونی دستاویز سے یہ عندیہ ملا / رائٹرز فوٹو

گوگل کے خلاف امریکی عدالت میں زیرسماعت اجارہ داری کے مقدمے کی دستاویزات میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ چیٹ جی پی ٹی کے مستقبل کی حیران کن جھلک سامنے آئی ہے۔

عدالت میں امریکی وزارت انصاف کی جانب سے جمع کرائی گئی اوپن اے آئی کی ایک اندرونی دستاویز سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ایک سپر اے آئی اسسٹنٹ کی تیاری پر غور کیا جا رہا ہے جو آپ کو اور آپ کے انٹرنیٹ کے انٹرفیس کو گہرائی میں جاکر سمجھ سکے۔

دستاویز میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کو چیٹ بوٹ سے بڑھ کر بہت زیادہ بہتر بنانے پر کام کیا جائے گا۔

اس دستاویز کا بیشتر حصہ اکتوبر 2024 میں تحریر کیا گیا تھا مگر اس سے یہ ضرور واضح ہوتا ہے کہ اوپن اے آئی کی جانب سے مستقبل میں چیٹ جی پی ٹی کو کتنا تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ اگلے سال (2025) کی اولین ششماہی کے دوران ہم چیٹ جی پی ٹی کو سپر اسسٹنٹ میں بدلنے کا عمل شروع کریں گے، جو یہ سمجھ سکے گا کہ آپ کس کی زیادہ پروا کرتے ہیں اور ہر کام میں مدد فراہم کرے۔

دستاویز کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے پاس روزمرہ کے ٹاسکس کو کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے اور وہ مستقبل میں ایسے ٹاسکس کرسکے گا جو لوگ ناممکن سمجھتے ہیں جیسے کوڈنگ۔

اسی طرح یہ اے آئی اسسٹنٹ زندگی کو آسان بنائے گا، جو آپ کے سوالات کے جوابات دے گا، گھر تلاش کرنے میں مدد فراہم کرسکے گا، وکیل سے رابطہ کرسکے گا، تحائف خرید سکے گا، ای میلز بھیج سکے گا اور بھی بہت کچھ کرسکے گا۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ ہم ایک سپر اسسٹنٹ تیار کریں گے جس سے سال کی دوسری ششماہی کے دوران نئے ماڈلز کے سبسکرائبرز میں نمایاں اضافہ ہوسکے گا۔

مزید خبریں :