19 فروری ، 2012
پارا چنار…کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار کے مین بازار میں جمعہ کو خودکش حملے میں 39افراد کی ہلاکت کے خلاف آج تیسرے روز بھی سوگ منایا جارہا ہے۔پاراچنار کے مین بازار میں جمعہ کو ہونے والے خودکش دھماکے کے خلاف تیسرے روز بھی ایجنسی بھرمیں سوگ ہے۔اس دوران تمام کارروباری مراکز بند ہیں۔خودکش دھماکے کے خلاف طوری بنگش قبائل کے عمائیدین کا جرگہ طلب کرلیاگیاہے۔جرگے میں خودکش حملے کے بعدپید اہونے والی صورتحال اور ذمہ دار افراد کا تعین کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے،جمعہ کو خود کش حملے میں 39افرادجا ں بحق اور 64زخمی ہوئے ہیں۔