پاکستان
19 فروری ، 2012

پشاور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گئی

پشاور…پشاور میں کئی کئی گھنٹوں کی طویل اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔ شہر میں بجلی کی بندش کا دورانیہ اچانک سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا۔ پشاور کے اکثر علاقوں میں بجلی روزانہ سولہ سے اٹھارہ گھنٹے غائب ہونے لگی۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے حاجی کیمپ، سیٹھی ٹاوٴن، گل بہار، فقیر آباد، چارسدہ روڈ، قصہ خوانی، ہشت نگری اور اندورن شہر کے علاقے متاثر ہورہے ہیں۔ جہاں ہر دو گھنٹے بعد چار چار گھنٹوں کے لئے بجلی بند کردی جاتی ہے جبکہ صدر کے علاقے میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔ جس سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔خواتین کو گھریلو امور کی انجام دہی اور طلباء کو امتحانات کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کی بندش سے اکثر علاقوں میں پانی کی قلت بھی شہریوں کے لئے درد سر بن چکا ہے۔

مزید خبریں :