Time 01 اکتوبر ، 2022
پاکستان

لاہور میں سرعام گاڑی پر فائرنگ کرنے والا نوجوان سابق آئی جی کا بیٹا نکلا

لاہور میں سرعام گاڑی پر فائرنگ کرنے والا نوجوان سابق آئی جی کا بیٹا نکلا

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں سر عام گاڑی پرفائرنگ کر کے ایک نوجوان کو زخمی کرنے والا نوجوان سابق آئی جی کا بیٹا نکلا۔

24 ستمبر کو پیش آنے والے واقعے کی منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 24 ستمبر کی شب ڈیفنس اے میں سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی کئی گاڑیوں کو اوورٹیک کرتی ہوئی کالے رنگ کی جیپ کے آگے رک جاتی ہے۔

سبز  نمبر پلیٹ والی گاڑی سے ایک نوجوان نکل کر اندھا دھند فائرنگ کرنے لگتا ہے، گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو جاتا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والا نوجوان واپس اپنی گاڑی کی طرف پلٹتا ہے اور گاڑی لے کر بھاگ جاتا ہے۔

زخمی نوجوان حشام علی کے مطابق ملزم نے گاڑی کے آگے گاڑی کھڑی کرنے سے روکنے پر فائرنگ کی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ تھانے میں ملزم کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام قاسم ہے اور وہ سابق آئی جی احسن محبوب کا بیٹا ہے، ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :