پاکستان
28 نومبر ، 2012

کوئٹہ سے اغوا کیے گئے ماہر امراض چشم ڈاکٹرسعید خان بازیاب

کوئٹہ سے اغوا کیے گئے ماہر امراض چشم ڈاکٹرسعید خان بازیاب

کوئٹہ…کوئٹہ سے اغوا کیے گئے ماہر امراض چشم ڈاکٹرسعید خان بازیاب ہوگئے ہیں ،خاندانی ذرائع نے ڈاکٹر سعید کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔ڈاکٹر سعید کو 16اکتوبر کو نامعلوم افراد نے سریاب روڈ سے اغوا کرلیاتھا،ڈاکٹرسعید کے اغوا کے خلاف سرکاری و نجی اسپتالوں میں ڈاکٹرز گزشتہ 44روز سے ہڑتال پر ہیں اور مریضوں کو شدید پریشان کاسامنا کرناپڑارہا ہے،انتظامیہ نے ہڑتالی ڈاکٹرز کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید خبریں :