Time 01 اکتوبر ، 2022
پاکستان

کراچی: ناردرن بائی پاس مقابلے میں ہلاک دہشتگرد کوئٹہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ نکلے

پولیس مقابلے میں مارے جانے والے دہشتگرد مطلوب ترین تھے اور وہ 2021 میں کوئٹہ میں ہوٹل پر ہونے والے دھماکے کے ماسٹر مائنڈ تھے: ذرائع/ فائل فوٹو
پولیس مقابلے میں مارے جانے والے دہشتگرد مطلوب ترین تھے اور وہ 2021 میں کوئٹہ میں ہوٹل پر ہونے والے دھماکے کے ماسٹر مائنڈ تھے: ذرائع/ فائل فوٹو

کراچی: ناردرن بائی پاس کے قریب مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد کوئٹہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ نکلے۔

ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے میں مارے جانے والے دہشتگرد مطلوب ترین تھے اور وہ 2021 میں کوئٹہ میں ہوٹل پر ہونے والے دھماکے کے ماسٹر  مائنڈ تھے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں سے ملنے والا سی 4 ایکسپلوزو بھاری مقدار میں ہے اور  اس مواد سے 5 خودکش جیکٹس بنائی جاسکتی تھیں۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سےگاڑی کےنیچےآئی ای ڈی لگانے والےمقناطیس بھی ملے ہیں جو 5کلو گرام تک کی آئی ای ڈی کا وزن اٹھا سکتے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ حساس ادارے اور سی ٹی ڈی رات ساڑھے تین بجے موقع پر پہنچے، علاقے کا گھیراؤ کرکے مقابلہ صبح تک چلتا رہا، صبح 7 بجے کے قریب مددگار اور پھر تقریباً 8 بجے ایس ایچ او پہنچا۔

مزید خبریں :