معلومات تک رسائی کا حق: بیوی نے قانون استعمال کرکے شوہر کی آمدن پتالگالی

بھارت کے سینٹرل انفارمیشن کمیشن نے حال ہی میں محکمہ انکم ٹیکس کو بیوی کو شوہر کی آمدن بتانے کا حکم دیا ہے/ فائل فوٹو
بھارت کے سینٹرل انفارمیشن کمیشن نے حال ہی میں محکمہ انکم ٹیکس کو بیوی کو شوہر کی آمدن بتانے کا حکم دیا ہے/ فائل فوٹو 

بیوی نے معلومات تک رسائی کے حق کے قانون کا استعمال کرتے ہوئے شوہر کی آمدن کی تفصیلات پتا کرالیں۔

کوئی بھی شخص اپنی آمدن کی تفصیلات کسی کو بتانے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتا ہے اور عموماً میاں بیوی کے معاملے میں شوہر کی آمدن کی تفصیلات بیوی سے چھپی ہوئی ہوتی ہیں لیکن بھارت میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی آمدن کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے معلومات تک رسائی کے حق کے قانون کا استعمال کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سینٹرل انفارمیشن کمیشن نے حال ہی میں ایک حکم دیا ہے جس میں محکمہ انکم ٹیکس کو احکامات دیے گئے ہیں کہ وہ کسی بھی خاتون کو اس کے شوہر کی قابل ٹیکس آمدن کے بارے میں 15 دن میں تفصیلات فراہم کرے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ انفارمیشن کمیشن کے اس حکم کے بعد سنجو گپتا نامی خاتون نے شوہر کی آمدن کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی جسے یہ کہہ کر مسترد کردیا گیا کہ شوہر کی اجازت کے بعد انہیں یہ معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔

خاتون نے درخواست مسترد ہونے کےبعد ایپلٹ اتھارٹی میں درخواست دی جہاں سے خاتون کی درخواست کو سینٹرل انفارمیشن میں بھیج دیا گیا اور سینٹرل انفارمیشن کمیشن نے محکمہ انکم ٹیکس کو 15 دن میں تفصیلات دینے کا حکم دیا۔

مزید خبریں :