دنیا
Time 04 اکتوبر ، 2022

برطانوی بادشاہ چارلس کی جلد دورہ پاکستان میں اظہارِ دلچسپی

بادشاہ چارلس نےایشین کمیونٹی کے اعزاز میں ڈنردیا جس میں پاکستانی ہائی کمشنر سمیت نامورپاکستانی بھی شریک ہوئے/ فائل فوٹو
بادشاہ چارلس نےایشین کمیونٹی کے اعزاز میں ڈنردیا جس میں پاکستانی ہائی کمشنر سمیت نامورپاکستانی بھی شریک ہوئے/ فائل فوٹو

برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے پاکستان کا جلد دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

بادشاہ چارلس نےایشین کمیونٹی کے اعزاز میں ڈنردیا جس میں پاکستانی ہائی کمشنر سمیت نامورپاکستانی بھی شریک ہوئے۔

عشائیے کا اہتمام ایڈنبرا کے پیلس آف ہالی رُڈ میں کیا گیا تھا جس میں نامور ترین برٹش ایشیائی افراد مدعو تھے اور ان میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان، لارڈ ضمیر چوہدری، انیل مسرت، سفیرعمومی ذیشان شاہ شامل تھے۔

ذیشان شاہ نے پاک برطانیہ تجارت میں فروغ سے متعلق اقدامات سے بادشاہ کوآگاہ کیا اور بتایا کہ بادشاہ نے پاکستان آنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

تقریب کے بعد جیونیوز سے بات کرتے ہوئے انیل مسرت نے بتایا کہ بادشاہ چارلس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کااظہاربھی کیا اور مانچسٹر آکر ایشین کمیونٹی سے ملاقات کی دعوت قبول کرلی۔

مزید خبریں :