04 اکتوبر ، 2022
پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے بھارتی ناظم الامور نے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیر خارجہ نے حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔
حریت رہنما الطاف احمد شاہ گزشتہ پانچ سال سے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق الطاف احمد شاہ کو سید علی گیلانی کے داماد ہونے کی وجہ سے اذیت اور سزا دی جا رہی ہے۔