Time 05 اکتوبر ، 2022
پاکستان

کراچی میں رینجرز اہلکاروں کو زخمی کرنیوالے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے قائد آباد میں چیکنگ کے دوران رینجرز  اہلکاروں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج  پولیس نے حاصل کرلی۔

تفتیشی پولیس حکام کے مطابق قائد آباد میں منزل پمپ کوئی گوٹھ میں فائرنگ سے دو رینجرز اہلکار زخمی ہوئے۔

 تفیشی ٹیم نے علاقے کے مختلف پوائنٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہے، پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار ممکنہ ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث موٹر سائیکل سوار ملزمان کا 8 رکنی گینگ علاقے میں واردات کر رہا تھا، علاقے میں چیکنگ کرنے والے رینجرز اہلکاروں کو دیکھ کر ملزمان فرار ہوئے تو موٹر سائیکل سوار اہلکاروں نے تعاقب کیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کا گروہ کچھ مقامات پر 4 موٹر سائیکلوں پر کارروائیاں کرتا رہا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے  پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں کوششیں کر رہی ہیں، علاقے کی جیوفینسنگ کے دوران مبینہ ملزمان کو شناخت کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :