دنیا
Time 06 اکتوبر ، 2022

امریکا میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہوگئی

طوفان کو آئے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود فلوریڈا میں اب بھی ساڑھے 4 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں — فوٹو: فائل
طوفان کو آئے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود فلوریڈا میں اب بھی ساڑھے 4 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں — فوٹو: فائل

امریکا میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 تک جاپہنچی، صدرجو بائیڈن نے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست فلوریڈا کا دورہ کیا اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

صدربائیڈن نے خاتون اول کے ساتھ فلوریڈا کا دورہ کیا، جہاں حالیہ طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 105 تک پہنچ چکی ہے۔

صدربائیڈن نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ایسا انفراسٹرکچر بنایا جائے جو اگلے طوفان کا سامنا کرسکے، آپ ویسا ہی انفراسٹرکچر اس لیے نہیں بنا سکتے کیونکہ طوفان پھر آنے والاہے۔ 

اس موقع پر ری پبلکن گورنر ڈی سانتیس اور سینیٹرمارکو روبیو اور رک اسکاٹ بھی صدر کے ہمراہ موجود تھے۔

فلوریڈا میں ریسکیو کا عملہ گھر گھر جا کر بدھ کو یہاں آئے طوفان سے آئی تباہی کاجائزہ لے رہا ہے، کئی تباہ شدہ گھروں سے لوگوں کی لاشیں برآمد ہونے سے اموات میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

حکام کے مطابق صرف فلوریڈا کی لی کاؤنٹی میں 55 اموات ہوئی ہیں، طوفان سے شمالی کیرولائنا میں بھی چار اموات رپورٹ ہوئیں، اسطرح طوفان سے اموات کی مجموعی تعداد 109 تک پہنچ گئی ہے۔

طوفان کو آئے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود فلوریڈا میں اب بھی ساڑھے 4 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

مزید خبریں :