Time 07 اکتوبر ، 2022
پاکستان

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا/ فائل فوٹو
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار  کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر  نے اسحاق ڈار کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں وزیر خزانہ اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت اسحاق ڈارکے وکیل نے وارنٹ مستقل طور پر منسوخ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کا آرڈر بھی ختم کیا جائے، وہ اب عدالت کے سامنے موجود ہیں۔

ڈار کے وکیل کے مؤقف پر جج نے استفسار  کیا کہ کیا نیب نے خود بھی اسحاق ڈار کے کوئی وارنٹ جاری کیے تھے؟ اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ نیب نے وارنٹ جاری کیے تھے لیکن وہ معطل ہوگئے تھے۔

بعد ازاں عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے اور انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

مزید خبریں :