Time 09 اکتوبر ، 2022
پاکستان

چیف سیکرٹری پنجاب نے مزید ایک ماہ کی چھٹی لے لی

کامران علی افضل نےتحریری طورپروفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے پر مزید کام نہیں کرنا چاہتے اس لیے ان کی خدمات واپس لی جائیں — فوٹو: فائل
کامران علی افضل نےتحریری طورپروفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے پر مزید کام نہیں کرنا چاہتے اس لیے ان کی خدمات واپس لی جائیں — فوٹو: فائل

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے مزید ایک ماہ کی چھٹی لے لی،  پنجاب حکومت  نے کامران علی افضل کی 6 نومبر تک چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تحریری طور پر وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے پر مزید کام نہیں کرنا چاہتے اس لیے ان کی خدمات واپس لی جائیں مگر تا حال ان کی درخواست پر وفاق کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جس کے باعث انہوں نے مزید ایک ماہ کی چھٹی لے لی ہے۔

پنجاب حکومت نے کامران علی افضل کی چھٹی منظور کرتے ہوئے چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل کے بطور چیف سیکرٹری پنجاب اضافی چارج میں بھی 6 نومبر تک توسیع کردی ہے۔

واضح رہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اس سے قبل بھی دو بار چھٹی لے چکے ہیں۔

مزید خبریں :