29 نومبر ، 2012
کراچی…کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعدواقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک ٹیکسی پر اندھا دُھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افرادہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا جو بعداد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق ایم کیو ایم حقیقی سے ہے ، لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔