29 نومبر ، 2012
راولپنڈی…راولپنڈی کے ڈھوک کالا خان میں دم گھٹنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دوافراد کی حالت تشویشناک ہے، راولپنڈی پولیس کے مطابق پانچوں افراد لکڑی کے کارخانے میں کام کرتے تھے ، رات کو کوئلے جلا کر سو گئے، کمرے میں گیس جمع ہونے کے باعث تین افراد دم توڑ گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا، دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والوں میں ارشاد ، شہباز اور حیدر علی شامل ہیں۔