29 نومبر ، 2012
لاہور …لاہور ہائیکورٹ نے کالا باغ ڈیم بنانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں عمل درآمد کا حکم دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ حکومت آرٹیکل 154کے تحت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے کالا باغ ڈیم بنائے۔درخواست گزار نے موٴقف اختیار کیا تھا کہ آرٹیکل 9 اور14کوسامنے رکھتے ہوئے بنیادی حقوق کا تحفظ ضروری ہے، اگر کالا باغ ڈیم نہ بنا تو پاکستان بنجر ہو جائے گا۔