پاکستان
29 نومبر ، 2012

جنوبی وزیرستان میں خودکش دھماکا، ملانذیر شدید زخمی،چار افراد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں خودکش دھماکا، ملانذیر شدید زخمی،چار افراد ہلاک

وانا…جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں طالبان کمانڈر ملا نذیر کی گاری کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے ،دھماکے میں 4افراد ہلاک اورطالبان کمانڈر ملا نذیر سمیت 9زخمی ہوئے ہیں۔وانا کے قریب رستم بازار میں موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے خود کو طالبان کمانڈر ملا نذیر کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اُڑا لیا،دھماکے میں 4افراد موقع پر ہی ہلاک اور 9زخمی ہوگئے۔دھماکے میں طالبان کمانڈر ملا نذیر بھی شدید زخمی ہوئے ہیں ،ملا نذیر سمیت تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیاگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فورا بعد علاقے میں فائرنگ شروع ہوگئی ہے۔طالبان کمانڈر ملا نذیر امن کمیٹی کے سبراہ بھی رہ چکے ہیں اور علاقے میں ازبک جنگجوں کے خلاف ہونے والے کارروائیوں میں امن لشکر کا ساتھ دیا تھا۔

مزید خبریں :