29 نومبر ، 2012
لاہور … پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو مانگٹانوالہ کے قریب لوٹ لیا گیا، ڈاکووٴں نے نقدی اور زیورات لوٹ لئے۔ لاہور آنے والے سکھ یاتریوں کی گاڑیوں پر ڈاکووٴں نے مانگٹانوالہ کے قریب فائرنگ کردی ، گاڑیاں روک کر یاتریوں کو لوٹ لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو سکھ یاتروں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیوات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈاکووٴں نے بس میں گھر کر سکھ یاتریوں سے لوٹ مار کی۔