دنیا
Time 11 اکتوبر ، 2022

ویڈیو: 1932 سے مسلسل پھٹنے والا آتش فشاں پھر پھٹ پڑا

آتش فشاں کے پھٹتے وقت فضا میں کالے بادل چھا گئے اور لاوا سمندر میں جاتا رہا/ اسکرین گریب
آتش فشاں کے پھٹتے وقت فضا میں کالے بادل چھا گئے اور لاوا سمندر میں جاتا رہا/ اسکرین گریب

دنیا کا سب سے فعال آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے اسٹرمبولی جزیرے پر واقعے آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ گیا۔

آتش فشاں کے پھٹتے وقت فضا میں کالے بادل چھاگئے اور لاوا سمندر میں جاتا رہا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹرمبولی آتش فشاں دنیا کے سب سے فعال آتش فشاں میں شامل ہے جو سن 1932 کے بعد سے مسلسل پھٹتا رہتا ہے۔

 آتش فشاں پھٹنے کے اس منظر کو مختلف میڈیا کی جانب سے فلمایا گیا ہے۔

مزید خبریں :