پاکستان
29 نومبر ، 2012

کالا باغ ڈیم کی تعمیر:وفاق عملی اقدامات کرے،لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ جاری

 کالا باغ ڈیم کی تعمیر:وفاق عملی اقدامات کرے،لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ جاری

لاہور…لاہور ہائیکورٹ نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے 5صفحات پر مشتمل مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وفاق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پرعملدرآمد کے لیے عملی اقدامات کرے،مشترکہ مفادات کونسل نے ڈیم پر16ستمبر1991اور9مئی 1998 کوفیصلے کیے تھے،عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں مزید تحریر کیا ہے کہ مختلف تصورات کی بنیادپر قومی مفاد کے منصوبے کو بندنہیں کرناچاہیے،ریکارڈ پیش کیاگیا کہ یہ تکنیکی اورمعاشی طور پرقابل عمل منصوبہ ہے،وفاقی حکومت سیاسی پیچیدگیوں کو دانشمندی سے حل کرے۔اور اس ڈیم کی تعمیر کے لیے عملی اقدامات کرے۔

مزید خبریں :