Time 12 اکتوبر ، 2022
پاکستان

عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ پنجاب بنانے کا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی وزارت داخلہ کے لیے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے نام کی منظوری دی ہے/ فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی وزارت داخلہ کے لیے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے نام کی منظوری دی ہے/ فائل فوٹو

لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی وزارت داخلہ کے لیے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے نام کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ عمر سرفراز چیمہ کو وزیراعلیٰ کا مشیر برائے داخلہ لگایا جائے گا۔

صوبائی وزیر  داخلہ ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد  پنجاب میں وزارت داخلہ کا منصب خالی تھا۔

سینئر صحافی حامد میر کے مطابق عمران خان ہاشم ڈوگر سے خوش  نہیں تھے اس لیےانہوں نے خود ہاشم ڈوگر سے استعفیٰ لیا تاہم ہاشم ڈوگر نے استعفے کی وجہ ذاتی وجوہات بتائی ہے۔


مزید خبریں :