13 اکتوبر ، 2022
کراچی میں ڈکیتی کرنے والے 2 ملزمان غیر ملکی ائیرلائنز سے قطر روانہ ہوگئے، ملزمان نے جہاز میں بیٹھ کر لوٹےگئے موبائل فون سے سیلفیز اور ویڈیوز بھی بنائیں۔
کراچی پولیس پھر ناکام ہوگئی جب کہ ٹیکنالوجی نے دکاندار کو لوٹےگئےموبائل فون کا سراغ دے دیا، موبائل فون آن کرنے پر ملزمان کی تصاویر اور ویڈیوز موبائل مالک کے ای میل پر آگئیں۔
2 ڈکیتوں نے3 اگست کو بہادر آباد میں دکان سےگھڑیاں، پرفیومز اور دوموبائل فون چھینے تھے، واردات کی سی سی ٹی وی میں ڈکیتوں کو اسلحے سمیت دکان میں دیکھا جاسکتا ہے۔
دکاندار نے ای میل پر آنے والی تصویروں سے ڈکیتوں کو شناخت کرلیا اور ملزمان کی واضح تصاویر پولیس کودے دی ہیں۔