14 اکتوبر ، 2022
ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم نے کہا ہے کہ انتہاپسندی اور تشدد اسلامی تعلیمات نہیں، حکمت اور دانائی سے حالات اور مسائل کا مقابلہ کرنا ہے.
لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں اسلامو فوبیا پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امام و خطیب حج اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم نے کہا کہ کچھ لوگ اسلام کا غلط تصور پیش کر رہے ہیں حالانکہ اسلام برداشت اور اعتدال کا تصور پیش کرتا ہے۔
اس موقع پر سعودی سفیرنواف سعید المالکی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ہیں، اس کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں، ہرحالت میں پاکستان کی مددکریں گے۔