Time 14 اکتوبر ، 2022
پاکستان

ایف آئی اے نے سابق چیئرمین نیب کو طلب کرلیا

سابق چیئرمین نیب نوید احسن کے ساتھ نیب کے لیگل کنسلٹنٹ کو بھی طلب کیا گیا ہے/ فائل فوٹو
سابق چیئرمین نیب نوید احسن کے ساتھ نیب کے لیگل کنسلٹنٹ کو بھی طلب کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: براڈشیٹ انکوائری کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق چیئرمین نیب نوید احسن کو طلب کیا ہے جب کہ نیب کے لیگل کنسلٹنٹ احمر بلال صوفی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں سابق نیب افسران کو پہلے بھی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں اور دونوں افراد کو 11اور 12اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا، دونوں افسران اب تک شامل انکوائری ہونے سے گریزاں ہیں۔

مزید خبریں :