Time 14 اکتوبر ، 2022
کھیل

لاہور قلندرز نے ویمن پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام متعارف کرا دیا

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

لاہور قلندرز نے ویمن پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام متعارف کرا دیا۔

ویمن پلیئر ز ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے اسپورٹس بورڈ پنجاب اور لاہور قلندرز میں ایم او یو پر دستخط ہو گئے ہیں، مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کی تقریب نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی،صوبائی وزیر کھیل وامور نو جوانان ملک تیمور مسعود مہمان خصوصی تھے۔

ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی اور سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے ایم او یو پر دستخط کیے،اس کے علاوہ سی ای او بینک آف پنجاب ظفر مسعود بھی موجود تھے۔

وزیر کھیل پنجاب کا کہنا ہے کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب اور لاہور قلندرز مل کر خواتین کا ٹیلنٹ آگے لائیں گے، خواتین کو آگے بڑھنے کا موقع ملنا ضروری ہے۔

سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف جیسے کھلاڑی تیار کیے ہیں،لڑکوں کی طرح لڑکیوں کو بھی کرکٹ میں آگے لائیں گے۔

ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید نے اس موقع پرکہا کہ خواتین کو بھی اسپورٹس میں موقع ملنا چاہیے،اسپورٹس بورڈ پنجاب اور لاہور قلندر کے پلیٹ فارم سے اچھی پلیئرز سامنے لائیں گے۔

سی ای او بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے کہا کہ پنجاب بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کو انعامات دے گا۔

ویمن پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے دو روزہ ٹرائلز 18 اور 19 اکتوبر کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر اور کنیئرڈ کالج میں ہوں گے۔

مزید خبریں :